Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ون وے ٹریفک کے نام پردکانداروں سے روزگار چھین لیا گیا، چیمبر سے داد رسی کی اپیل..تجاربرادری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں چترال تجار یونین کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا. جس کی صدارت چیمبر کے صدر اتالیق حیدرعلی شاہ نے کی. جبکہ سرتاج احمد خان، صدر تجار یونین شبیر احمد کے علاوہ کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے. تقریب سےصدر شبیر احمد، سینیر نائب صدر کفایت اللہ، ودیگر عہدیداراں، ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل شیر محمدآرندو، شیر محمد شیی کوہ ، قاری نسیم، وزیرویگر نے خطاب کیا اورتجار برادری کو درپیش مسائل سے چیمبر کے ذمہ داروں‌کواگاہ کیا.

تجار یونین کے صدر شیبر احمد و دیگر نے چیمبر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامہ نے ون وے ٹریفک پلان کے نام پرسینکڑوں‌دکانداروں اور مزدوروں سے روزگار چھین لیا ہے. جس کی وجہ سے غریبوں‌کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے ہیں .مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں . انھوں‌نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تمام لوگ گھروں میں‌ہی رہے تو ٹریفک میں‌کوئی خلل نہیں‌ہوگا.یہی ہورہاہے اولڈبازار کے دکانداروں‌کے ساتھ جبکہ بائی پاس روڈ کی افادیت بھی روز بہ روز ختم ہوتی جارہی ہے. جہاں‌پردن بھر گاڑیاں‌پارک کئے جاتے ہیں‌جسکی وجہ سے روڈ بھی سکڑکر بمشکل ایک گاڑی گزرنے کی گنجائش رہی گئی ہے. انھوں نے چیمبر کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ سینکڑوں‌دکانداروں کے روزگار بحال کرنے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں.

تجار برادری نے بازار کی صفائی ستھرائی میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام نے کا عہد کرتے ہوئے مختلف مقامات کے سیورج سسٹم کو درست کرنے پر زور دیا.

سرتاج احمد اور حیدر علی شاہ نے تجار برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس سلسلے میں‌ایک کمیٹی تشکیل دینا کا بھی فیصلہ کیا تاکہ انتظامیہ اور تجاربرادری کے ساتھ ملکر ان مسائل کے حل کی راہ ہموار کرسکیں. انھوں نے تجار برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھیں پرانے طریقہ کار سے ہٹ کر نئے جہد سے کاروبار کو وسعت دینا ہوگا. اور خود کو سی پیک کیلئے ابھی سے تیار کرنا ہوگا.
انھوں نے تجار برادری سے اپیل کی کہ وہ چترال بازار سے غیرمعیاری اشیائے خوردنوش کی فروخت کو ختم کرنےمیں کردار ادا کریں . جن کی وجہ سے آئے روز ہارٹ آٹیک، بلڈ پریشر ، شوگر اور کینسر جیسی بیماریوں‌کا شکار ہوکر لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں.
انھوں‌ نے تجار برادری کے دیگر مسائل اپس میں‌ملکر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی. اس موقع پر چیمبر آف کامرس کی طرف سے تجار برادری کے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنایا گیا.

chamber of commerece chitral and tujar brathery 7chamber of commerece chitral and tujar brathery 1chamber of commerece chitral and tujar brathery 5

chamber of commerece chitral and tujar brathery 6 chamber of commerece chitral and tujar brathery 2

chamber of commerece chitral and tujar brathery 3

chamber of commerece chitral and tujar brathery 4


شیئر کریں: