Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین

Posted on
شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ)ایکس سولجر ویلفئیر ایسوسی ایشن درکوت اور عوام نے صوبائی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار درکوت کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے حکومتی مشنری کو علاقے میں استعمال میں لایا ہے اورکام جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2010 کے سیلاب سے درکوت کے کئی گھرانے پانی کی نذر ہوئے تھے اور تا حال آبادی والے علاقے سے پانی گزر رتھا۔ صوبائی حکومت نے اس پانی کو اپنے سابقہ رخ پر موڑنے کے سلسلے میں کام کروا کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔2010 کے سیلاب متاثرین 55 گھرانے کو سابق حکومت نے کچھ نہیں دیا، صرف محمد ایوب نے 40000 روپے دیا تھا۔اس کے بعد 2018 تک کوئی امداد نہیں ملی۔ سابق حکومت نے سیلاب 2010 کے متاثرین کیلئے مختص فنڈز میں کرپشن کی ہے۔ احتساب نا گزیر ہو چکا ہے، نیب بھی خاموش ہے۔اہالیاں درکوت نے وزیر اعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن سے گزارش کی ہے کہ وہ بہ نفس نفیس کبھی علاقے کا دورہ کرے تو اس پسماندہ علاقے کے مسائل کا ادراک کرینگے۔اس دوران ایکس سولجر ویلفئیر ایسوسی ایشن جی بی کے سیکرٹری اطلاعات حوالدار شکور خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے درکوت میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا ہے اور انشاء اللہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے اعلان کردہ منصوبوں کی آغاز کی تکمیل سے یاسین درکوت کے پسماندہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔وزیر اعلیٰ کی قیادت میں درکوت کے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
9310