گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 3مئی کو طلب کرلیا
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی کلاز (a) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3۔ مئی 2018 کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور صدر میں طلب کر لیا ہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔