Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی صوبے میں نگران حکومت کیلئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کار پر اتفاق

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا حکومت میں شریک جماعت اسلامی کے درمیان صوبے میں نگران حکومت کے لئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کارپراتفاق رائے ہوگیاہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور جماعت اسلامی کے ایک وفد جس میں صوبائی امیرجماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان، سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفرسید شامل تھے کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد نے صوبائی حقوق کے سلسلے میں مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیااور صوبے کے لوگوں کے حقوق کے لئے مشترکہ طورپر کام کرنے کاعہدکیا۔ انہوں نے آنے والے بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں جماعت اسلامی کے وزراء کی لگن، قابلیت اور جذبہ کو سراہا اور گذشتہ پانچ سالوں میں فراہم کئے گئے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔


شیئر کریں: