Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کے معروف کارڈیالوجسٹ میجرجنرل اظہر محمود کیانی کا چترال میں امراض قلب سےمتعلق خطاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ ) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی دعوت پر ٹاؤن ہال میں امراض قلب کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چترال میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب بیان کئے اور دل کی بیماریوں سے دور رہنے کی اختیاطی تدابیر بیان کئے ۔ انہوں نے خون کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے دوران خون کے متاثر ہونے کے نتیجے میں لاحق ہونے والی امراض (آئی ایچ ڈی) کو جہاں مہلک قرار دیا ، وہاں اسے انتہائی آسانی سے قابل علاج ہونے کی نوید سنائی اور روزمرہ زندگی میں ان اقدامات پر روشنی ڈالی جن پر عمل پیر ا ہوکر صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرہیز اور لائف اسٹائل میں مناسب تبدیلی سے امراض قلب سے با آسانی بچا جاسکتا ہے جبکہ اپنے جسم میں کولیسٹرول لیول سے وقتاً فوقتاً آگہی حاصل کرنے کو بھی لازمی قرار دیا۔ انہوں نے چکناہٹ سے بھرپور غذا، فاسٹ فوڈ ، کولڈ ڈرنک، سگریٹ نوشی کو دل کے امراض کے اسباب قرار دئیے۔ انہوں نے متوازن اور مسائل و پریشانیوں سے آزاد زندگی گزار نے کے لئے اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنے، محنت کو اپنا شعار بناکر اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھنے ، دوسروں کی طرف نہ دیکھنے، ورزش یا پیدل چلنے کو روزانہ کے معمولات میں شامل کرنے اور پوری طرح نیند کرنے کے ساتھ اللہ پاک کی یاد کو دل میں سجائے رکھنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر اظہر محمودنے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈسپرین کی گولی ہر وقت گھر میں اور عارضہ قلب میں مبتلاہر شخص کو اپنے جیب میں موجود رکھنا چاہیے ۔ جوکہ بہترین ایمرجنسی دوائی سمجھی جاتی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ نے مغزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مشوروں کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سیمینا ر کا اہتمام کرنے پر ڈی سی چترال ارشاد سودھر کی کاوش کو سراہا۔ اس سے قبل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے اوپی ڈی میں عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کا بھی معائنہ کیا ۔
Dr azhar mahmood cardialogist speeches chitral 3

Dr azhar mahmood cardialogist speeches chitral 4

Dr azhar mahmood cardialogist speeches chitral 5

Dr azhar mahmood cardialogist speeches chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
9146