Chitral Times

Sep 23, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا نئے ایکٹ اورDMO کی تعیناتی کی مذمت، ہڑتال کا فیصلہ

    April 22, 2018 at 7:26 pm

    چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیو شن مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس اتوار کے روز زیر صدارت وجیہ الدین صد ر پیما چترال مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چترال کے نجی سکولوں کے پرنسپل صاحبان کثیر تعداد میں شرکت کیں. اجلاس میں صوبایی حکومت کی طرفہ سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے نیے ایکٹ اور ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کیلیے DMO کی تعیناتی کا شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا. صوبایی حکومت غیر ملکی این جی اوز جیسے DFID اور ADAM SMITH جیسے اداروں کو خوش کرنے کیلیے ان کے پالیسیاں نجی تعلیمی اداروں پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کیلیے زہر قاتل ہے. اس کی ایک مثال موجودہ ریگولیٹری اٹھارٹی اور DMO کی تعیناتی ہے. نجی تعلیمی ادارے انتہایی کم فیسوں کیسا تھ معیاری تعلیم کی فراہمی میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں لیکن افسوس ہے حکومت حوصلہ افزائی اور تعاون کرنے کے بجایے تعلیمی اداروں کےلیے مشکلات پیدا کر رہی ہے. اس سلسلے کل پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10 بجے بند ہونگے 24 تاریخ کو مکمل طور ہڑتال ہوگا.کل11 بجے چترال پریس کلب میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا پریس کانفرنس بھی ہوگا.

  • error: Content is protected !!