Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی پروگرام سے بلاتفریق عوام کو فائدہ فائدہ پہنچ رہا ہے….جمعیت علماء اسلام

شیئر کریں:

چترال (بشیر حسین آزاد) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں منظور شدہ ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت کی طرف سے یورپی یونین کے مالی معاونت سے شروع کردہ CDLDپروگرام نہایت خوش اسلوبی سے کام کررہی ہے جس سے یہاں کے غریب عوام کو بلا تفریق فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اب یہ معلوم ہورہا ہے کہ عوامی فائدے کے اس بڑے منصوبے کی سوشل موبلائزیشن کے لئے ایک متنازعہ ادارہ کوششیں کر رہی ہے جوکہ نہایت نامناسب عمل ہے اور دانستہ طور پر عوام الناس کو اسے بڑے اوراہم منصوبے سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ سی ڈی ایل ڈی میں کسی بھی متنازعہ ادارے کی شمولیت سے اس پروگرام کی افادیت بری طرح متاثر ہوگی اور اس کا نقصان یہاں کے غریب عوام کو ہوگاکیونکہ چترال کی اکثریتی آبادی کسی بھی متنازعہ ادارے کے سرگرمیوں میں شامل ہونے کو یکسر مسترد کرتی ہے، قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سی ڈی ایل ڈی کے سوشل موبلائزیشن میں کسی بھی متنازعہ ادارے کو ہر گز شامل نہ کیا جائے تاکہ اس سے ضلع چترال کے عوام بلاتفریق استفادہ حاصل کر سکیں۔ جمعیت کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف علاقوں میں غلبہ اسلام کانفرنس منعقد کرائے جائینگے اور اسمیں کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8967