Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے بالائی علاقوں‌میں‌برف باری ، کریم آباد میں‌9انچ برف پڑی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر میں گزشتہ چار دنوں سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کے بالائی علاقوں بروغل، لاسپور ، ارکاری ، بیگوشٹ ، شیخ سلیم اور کریم آباد میں چار سے 9انچ تک برف پڑ ی ہے ۔ کریم آباد میں شدید برف باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل گزشتہ دن سے بند ہے ۔ پہاڑی تودہ گرنے سے کریم آباد اور آرکاری ویلی کی سڑکیں مختلف مقامات پر بند ہیں جبکہ پہاڑی پتھر گرنے کے خدشے کے نظر جمعہ کے دن اکثر طلباو طالبات بھی سکول جانے سے قاصر رہے ۔ کریم کے ممبر تحصیل کونسل محمد علی نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ شدید برف باری کی وجہ سے تودہ گرنے کے خدشات کے پیش نظر لوگوں‌کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا ہے. انھوں نے بتایا بے وقت برف باری کی وجہ سے خوبائی و دیگر پھلدار درختوں‌کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.
karim abad barf bari 5
karim abad barf bari 1

karim abad barf bari 11


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8922