Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے بجلی کی دو پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے جاپانی کی طرف سے فنڈنگ پر اتفاق ۔۔شہزادہ افتخار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ جاپان کی طرف چترال کے بجلی کی دو پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ پر اتفاق ہوگیا ہے. جس کی لاگت سات بلین روپے ہے۔ جن میں نو نئے فیڈر اور چار مقامات پر گرڈ اسٹیشن شامل ہیں تاکہ چترال کے تمام ویلیز کو بجلی دیا جاسکے۔ اسلام آباد سے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے نے بتایا کہ گولین گول بجلی سے چترال کے تقریبا ساٹھ فیصد آبادی کو بجلی دی جاچکی ہے اب جاپانیز فنڈ سے باقی ماندہ چالیس فیصد کو بھی نیشنل گرڈ سے ملایا جائیگا۔

انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 26اپریل کو اجلاس بلایا گیا ہے جس میں پاکستان اکنامکس افئیر ، پلاننگ کمیشن اور منسٹریز اور واٹر اینڈ پاور اور جاپانیز شرکت کریں گے جہاں فنڈنگ کیلئے ایگریمنٹ طے کیا جائیگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جاپان کی طرف سے چترال کے گنکورینی واپڈا بجلی گھر کی ایک میگاواٹ سے پانچ میگاواٹ اپگریڈیشن کیلئے پہلے سے 2.19بلین روپے کی منظوری ہوچکی ہے۔

ایم این اے نے مذید بتایا کہ الیکٹریفیکشن کی ان دو منصوبوں کو 2016-17کے بجٹ میں پہلے سے شامل کی گئی ہے ۔ ان د و منصوبوں کے تحت چار نئے گریڈ اسٹیشن ، گانگ ماربل سٹی ، کاغ لشٹ، مستوج اور گرم چشمہ میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ جبکہ 132KVAٹرانسمیشن لائن گولین سے کاغلشٹ تک بچھائی جائیگی ۔ اور ساتھ مختلف دیہات میں بجلی کے پول اور ٹرانسفر میر اور لائن بچھائے جائیں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ چترال کو بجلی دینے کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے سب کمیٹی کی چوتھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جہاں پر گولین گول سے چترال کے تمام علاقوں تک بجلی پہنچانے کے سلسلے میں متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

شہزاد ہ افتخار الدین نے محکمہ پیڈو خیبر پختونخوا کو دوبارہ یاددہانی کرتے ہوئے کہا کہ پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ تاحال نہیں ہوا ہے جس کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اپر چترال کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ پیڈو اگر پیسکو کے ساتھ معاہدہ نہیں کرنا چاہتی تو ڈائریکٹ نیبرا NEPRAکے ساتھ ٹیریف کیلئے معاہدہ کرے۔ بصورت دیگر پیسکو کو بل کی مد میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں اپر چترال کیلئے بجلی کی ترسیل بند ہونے کا خدشہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8913