Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوشیار ، بینک اکاونٹ ہیکرز چترال پہنچ گئے، چند دنوں کے اندر لاکھوں روپے ہتھیالئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے نام سے فراڈئیے شہریوں کو لوٹنے کے بعد اب لوگوں کے بینک اکاونٹ تک بھی پہنچ گئے،یہ نو سرباز پاکستان کے دوسرے شہروں کے بعد اب چترال کا روخ کئیے ہوئے ہیں اوریہاں کے سادہ لوح اکاونٹ ہولڈرز کو دھوکہ دیکر گزشتہ چند دنوں کے اندرلاکھوں روپے ہتھیا لئیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے مختلف نجی بینک اکاونٹ ہولڈرز کی طرف سے یہ شکایت موصول ہورہی ہے کہ ان کو مختلف موبائل نمبر سے خود کو پاک آرمی کا آفیسر ظاہر کرکے فون کیا جاتا ہے اور ان سے بینک اکاونٹ کے تفصیلات طلب کرکے ان کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے گئے ہیں ۔ یہ واقعات چترال اور دروش کے مختلف نجی بینکوں میں رونما ہوئے ہیں ۔ بینک ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اکاونٹ ہولڈرز کو ہم بار بار تاکید کرتے ہیں کہ اپنے تفصیلات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں یہاں تک کے بینک کے کسی نمبر سے بھی اگر فون آیا تو ان کو اپنے اکاونٹ سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم نہ کریں جبکہ بعض افراد جھانسہ میں اکر اپنے پاسورڈ تک اکاونٹ ہیکر کو دے دیتے ہیں ۔ جس سے وہ مختلف سافٹ وئیر کے زریعے رقوم مختلف بینکوں میں ٹرانسفر کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعات پاکستان میں گزشتہ چند مہینوں سے ہورہے ہیں ۔ جن میں سے بعض ملزمان کو پکڑا گیا ہے ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بینک کے یونیورسل نمبر سے باہر کال نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ ہیکرز فراڈ سافٹ وئیر کے زریعے فون کرتے ہیں اور موبائل پر بینک کا یونیورسل نمبر شو ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اکاونٹ ہولڈر ز بھی تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ انھوں نے تمام اکاونٹ ہولڈر ز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی نمبر سے فون آنے پر اپنے بینک تفصیلات دینے سے گریز کریں ۔


شیئر کریں: