Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت کے معروف نوجوان شاعروگلوکار اقبال حسین اقبال ؔ کے نئے شینا البم “ماجو دور” کی تقریب رونمائی

Posted on
شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گلگت بلتستان کے معروف نوجوان شاعر و گلوکار اقبال حسین اقبال ؔ کے نئے شینا البم ” ماجو دور ” کی تقریب رونمائی ، سکریٹری فن و ثقافت و اُمور نوجوانان عاصم نواز ٹوانہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ریموٹ کا بٹن دبا کر سی ڈی البم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر علاقے کے دیگر نامور فن کاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور شائقین سے خو ب داد وصول کیں ۔ پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل گلگت
بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ اپنے البم کے گانے گائے تو شائقین جھوم اُٹھے اور نوجوانوں نے دیوانہ وار رقص پیش کیا جس سے محفل کی رونقیں دوبالا ہوگئیں ۔ سکریٹری فن و ثقافت و اُمور نوجوانان عاصم نواز ٹوانہ نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ قبل ازیں اقبال حسین اقبال ؔ کے ٹیلنٹ سے متعلق غائبانہ تعارف تو تھا لیکن یہاں آکر ان کی جادو بھری آواز میں غزلیں سن کر ہم بھی ان کے فین ہوگئے ۔ اُنہوں نے اقبال حسین اقبال ؔ کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اقبال صاحب آپ نے تو آج پوری محفل کو لوٹ لیا ہے اور نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے ثقافت کو پروموٹ کرنے پر ہم آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ انشاللہ علاقے کی ثقافت کو مذید فروغ دینے کے لیے ہمارا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا ۔اُنہوں نے ننھے گلوکار احمد سمیرؔ کے فن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جن میں ٹیلنٹ ہوگا وہ خودبخود اپنی صلاحیتوں کو منوائے گا اورٹیلنٹ کو دیوار سے لگانے کی پالیسیاں نہیں چلیں گی ۔ اُنہوں نے اقبال حسین اقبال ؔ کے لیے مبلغ ایک لاکھ روپے سمیت ننھے گلوکار کے لیے خصوصی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔ قبل ازیں تقریب کے میر محفل محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر ولایت نور نے اپنے خطا ب میں کہا کہ فن کار کسی بھی قوم کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لیے فنکاروں نے جو کردار اد اکیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ باالخصوص اس آرگنائزیشن کے صدر اقبال حسین اقبال ؔ اور سینئر صحافی شرافت الدین فریادؔ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔حکومت ایسے عظیم سپوتوں کی قدر کریں اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے ۔ اُنہوں نے اقبال حسین اقبال ؔ کے لیے مبلغ 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ تقریب کے صدر محفل نسیم گلگتی جو امریکہ میں قائم” سونی گلگت بلتستان تنظیم” کے چیف آرگنائزر بھی ہیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکیزہ آرٹس ہو یا پاکیزہ ویلفیئر سونی گلگت بلتستان کے لیے ان کی خدمات مثالی ہیں۔ ہم ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اُنہوں نے حکومتی عدم تعاون کے باوجود حوصلے نہیں ہارے اوراپنی مدد آپ کے تحت مشن کو جاری رکھا ہوا ہے ۔، فنکار امن و اُخوت کا پیامبر ہوتا ہے اور یہی قوم کی حقیقی خدمت ہے۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کے ان حقیقی خدمت گاروں ہم امریکہ تک لیکر جائیں گے اور اس طرح کا کلچرل شو نیویار ک میں بھی منعقد کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے معروف شاعر و گلوکار اقبال حسین اقبال ؔ کے لیے مبلغ 50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا اور ان کے البم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کیں ۔ تقریب کے دوران اقبال حسین اقبال ؔ کے البم کے لیے کلام لکھنے والے شاعروں ،ڈاکٹر شیر دل خان سحرؔ ، ضیا الرحمٰن شادؔ سمیت معزز مہمان گرامی کو روایتی ٹوپیاں بھی پہنائی گئیں اور پروگرام کو منعقد کرنے میں تعاون کرنے والے افراد کو ادارے کی طرف سے سرٹفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ پاکیزہ ویلفیئر کے چیرمین و سینئر جرنلسٹ شرافت الدین فریاد ؔ کی طرف سے سکریٹری فن و ثقافت و اُمور نوجوانان عاصم نواز ٹوانہ کو شیلڈ بھی دے دیا گیا ۔پروگرام رات 08:00 بجے شروع ہواتھا اور رات 02:00 بجے تک جاری رہا ۔
iqbal hussain albam gb


شیئر کریں: