Chitral Times

Jul 19, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف چترال کا دورہ کرینگے..۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ

    April 15, 2018 at 6:35 pm

    چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے ساتھ حالیہ ایک ملاقات میں چترال آنے کاوعدہ کیا ہے۔میاں شہباز شریف نے ملاقات میں نئے ضلعی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اُن سے چترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔اور کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کے لئے شروع کیے گئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور خدانے اگردوبارہ موقع دیا تو چترال کی ترقی کے لئے مزید کام کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف چترال کے بارے میں جو ترقیاتی ویژن رکھتے ہیں اس کو آگے بڑھایا جائیگا۔میاں شہباز شریف نے بہت جلد چترا ل آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

  • error: Content is protected !!