Chitral Times

Dec 12, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • سردار احمد کی چترال کے ٹکٹ کے لئے نامزدگی پارٹی قیادت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔۔خدیجہ سردار

    April 14, 2018 at 11:33 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے چترال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 1سے ڈاکٹر سردار احمد خان کی پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزدگی کی پارٹی فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پارٹی قیادت کا دانشمندانہ فیصلہ قرارد ی ہے ۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ڈاکٹر سردار احمد خان کا انتخاب کرکے اس حلقے سے پارٹی کی کامیابی کی راہیں سنوار دی ہے جوکہ ان کی اعلیٰ سیاسی سمجھ بوجھ اورقابلیت کا مظہر ہے اور صوبے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر انہیں وسیع تجربہ حاصل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے دور اقتدار میں چترال کو اپنے گھر کی طرح اہمیت دی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے اور اب چترال کے احسان شناس عوام بھی ڈاکٹر سردار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اس احسان کا بدلہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سردار سوشل سیکٹر میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس نے ضلعے کے ہر ایک گاؤں میں سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے عوامی مقبولیت کا حامل ہے اور اپنی خاندانی اور ذاتی شرافت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ خدیجہ سردار نے کہاکہ چترال کے عوام کو ڈاکٹر سردار جیسے بے باک ، دیانت دار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے جوکہ فخر افغان باچا خان کے اصولوں کے مطابق اس علاقے کو پسماندگی سے باہر نکال سکے۔

  • error: Content is protected !!