Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر چترال گیس پلانٹ کیلئے زمین کی خریداری عمل میں تیزی لائے…. نیازی ایڈوکیٹ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں ٖڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال ،سینگور،بروز ،ایون اور دروش کے لئے گیس پلانٹس کے تنصیب کے لئے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے۔اور زمین مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 6مئی کو ان منصوبوں کاافتتاح کرنے کے لئے چترال کے دورے پر آرہے ہیں۔وزیراعظم گرم چشمہ روڈ کے ساتھ دوسرے سڑکوں کا بھی افتتاح کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم گرم چشمہ بھی جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ زمین کے خریداری کے عمل میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔یہ منصوبے چترال کے تقدیر کو بدل کر رکھدینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 20کروڑ روپے معاوضے کی رقم ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوچکے ہیں۔


شیئر کریں: