Chitral Times

Oct 23, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ تعارفی کنونشن۔

    April 13, 2018 at 9:07 pm

    چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کا ایک تعارفی پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ضلعی صدر عبدالطیف کررہے تھے جبکہ شہزادہ امان الرحمان سینئر نائب صدر مہمان حصوصی تھے۔ تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی چار سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کام ان چار سالوں میں ہوا یہ پچھلے ستر سالوں میں بھی نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں چترال میں دریا پر گیارہ عدد آر سی سی پل تعمیر کئے گئے اور ایک مکمل یونیورسٹی بھی وجود میں لائی گئی۔
    مقررین نے کہا کہ پہلے لوگ سفارش یا رشوت دیکر بھرتی ہوا کرتے تھے ابھی این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی منتحب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود یہاں کافی ترقیاتی کام ہوئے۔
    تاہم بعض رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلےٰ پرویز خٹک نے علیحد ہ ضلع کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس کا نوٹیفیکیشن نہیں آیا اس طرح صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی حتم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس دور ان کوئی حاص ترقیاتی کام نہیں ہوا اور پارٹی کی ضلعی قیادت آپس میں ایک دوسرے کے ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔
    پارٹی کے سینیر نائب صدر شہزادہ امان الرحمان نے عمران خان کے منشور کی پیروی کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر تمام کارکنوں سے مشاورت کی کہ اگلے انتحابات میں اگر وہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں تو وہ ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرتے ہیں ورنہ ابھی سے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے درخواست کو پھاڑ دیتے ہیں جس پر تمام شرکاء نے ان کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس پر زور دیا کہ وہ ضرور ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرے کیونکہ ہمیں آپ جیسے دیانت دار اور محلص لیڈر کی ضرورت ہے جس کی کوئی ذاتی مفاد یا لالچ نہیں ہے۔
    تعارفی اجلاس میں مقررین نے صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی فرقے کیلاش کیلئے صوبائی اسمبلی میں حصوصی نشست محتص کی جائے تاکہ اس پر کیلاش سے ایک نمائندہ منتحب ہوسکے۔
    اپنے صدارتی خطبہ میں ضلعی صدر عبد الطیف نے کارکنوں کو امید دلادی کہ وہ مایوس نہ ہو اور آنے والے انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف سویپ کرے گی۔ کیونکہ جتنے ترقیاتی کام ان کے پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں ان کا مثال نہیں ملتا۔
    تعارفی پروگرام سے مس صوفیہ پروین، فخر اعظم، ضیا ع الرحمان، ثمین جان، غلا م مصطفےٰ ایڈوکیٹ، نابیگ شراکت کیلاش ایڈوکیٹ، سلطان محمد، شربت خان،  فضل الدین، آفتاب محمد طاہر، یحٰی خان، عبد الولی ایڈوکیٹ، شاہد خان، عبد الصبور، منظور قادر، ذوالفقار علی، نذیر احمد، رضی الدین، شہزادہ امان الرحمان اور عبدالطیف نے اظہار حیال کیا۔ تعارفی نشست میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی جن کو بعد میں شہزادہ امان الرحمان نے ظہرانہ بھی دیا۔

  • error: Content is protected !!