Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے ٹی اے چترال کےزیر اہتمام اساتذہ کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے بھی جمعرات کے روز مشروط ٹائم سکیل کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے میں ایک احتجاج مظاہرہ ریکارڈکیا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ 2016اور2017کے بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت نے اساتذہ کو غیر مشروط طورپر ٹائم سکیل کا وعدہ کیا تھا لیکن اب اپنے وعدے سے مکرر کر مشروط ٹائم سکیل کا اعلان کیا ہے جس کے وجہ سے سروس اسٹرکچر متاثر ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام اساتذہ کو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے جسے آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال یکسر مسترد کرتی ہے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے۔پی ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اور ہیڈماسٹر تک غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قائدین پر بھرپور اعتماد اور اُنکے ہر فیصلے پرلبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ata chitral protest in front of press club chitral 2

دریں اثنا آل ٹیچرز گرینٖڈ الائنس خیبر پختونخوا کی اپیل پر صو بے بھر بشمول فاٹا ہزاروں اساتذہ پریس کلبوں کےسا منے سراپا احتجاج بن گئے۔اساتذہ معاہدے کے مطابق قا بل عمل ٹائم سکیل کا اجراء،موجودہ سروس سٹرکچر کی بحالی ، مجوزہ تعلیمی بورڈزایکٹ کا خاتمہاور تعلیم بچاؤ چاہتے ہیں آل ٹیچرز گرینٖڈ الائنس خیبر پختونخوا کے صو بائی میڈیا تر جمان خیر اللہ حواری نے پریس کلب ضلع کرک کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ محکمہ تعلیم میں بیرونی NGOs کے اشاروں پر مداخلت کا سلسلہ ختم کیا جائے نت نئے تجربات کے ذریعے معماران قو م کو ذھنی ٹارچر میں مبتلا نہ کیا جائے۔ثقافت کے نام پر تعلیمی اداروں میں مخلوط پرو گرامات کو ختم کیا جائے ۔ حکومت نے خود اپنے تحریری معاہدے سے انحراف کر کے اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کیا ہے ۔اگر صو بائی حکومت نے اساتذہ کے مطالبات کے حوالے سے صوبائی کا بینہ کے فیصلے کوواپس نہ لیا تو17-04-2018کو صو بہ خیبر پختونخوا کے لاکھوں اساتذہ بنی گالہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور جائز حقوق کے حصول تک عمران خان کی رہائش گاہ کے باہردھرنا دینگے ۔


شیئر کریں: