Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گریڈ آٹھارہ اور انیس کے سات افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبرپختونخوانے فوری طورپرعوامی مفادمیں گریڈ اٹھارہ اورانیس کے سات افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنے تعیناتی کے منتظر کیپٹن (ریٹائرڈ) کامران احمد آفریدی(پی اے ایس ۔بی ایس۔19 )کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ( پی اینڈ ڈی) فاٹا سیکرٹریٹ تعینات کردیاگیاہے جبکہ ان کے پیش رو محمد زبیر(پی اے ایس ۔ بی ایس ۔19 )کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بین الصوبائی رابطہ محمد شاہد سہیل (پی ایم ایس ۔بی ایس ۔19 ) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور ان کے پیش رو محمد بختیار خان (پی ایم ایس ۔بی ایس ۔19 )اورڈپٹی کمشنر کوہستان بالا عبدالباسط(پی ایم ایس۔ بی ایس ۔19)دونوں کواسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ مہمندایجنسی حامدالرحمن (پی اے ایس ۔بی ایس ۔18)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر کوہستان بالااورڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ عرفان اللہ خان وزیر (پی ایم ایس ۔ بی ایس ۔18 )کی بحیثیت ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
………………………………………………

پشاور بورڈ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے کنٹرول روم قائم
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اعلیٰ ثانوی سکول سرٹیفیکیٹ (انٹرمیڈیٹ) سالانہ امتحانات 2018 کے دوران ،طلباء ،والدین اورعام لوگوں کو وسیع پیمانے پر سہولیات کی فراہمی کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے ۔ یہ کنٹرول روم، 20 ۔اپریل 2018 ۔ سے امتحانات کے دوران صبح 8 بجے سے 4 بجے سہ پہر تک سہولیات فراہم کرے گا۔ مذکورہ کنٹرول روم میں دوارکانی عملے سے ٹیلی فون نمبرز: 091-9216878-091-9222048 پرجبکہ فیسیلیٹیشن کم کمپلینٹ سیل سے ٹیلی فون نمبر: 091-9221404 اور 091-9222171 اورای میل ایڈریس: Complaints@bisep.com.pk سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے دفتر سے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8660