Chitral Times

Apr 20, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • آل ٹیچرز گرینڈ الائنس 12اپریل کو صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے

    April 11, 2018 at 10:47 pm

    پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )ٹائم سکیل کے حصول کیلئے آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم پر احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے پر 12-04-2018کو 12بجے دوپہر صو بہ بھر کے تمام اضلاع اور ایجنسیوں کے پرس کلبوں کے سا منے احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں مکمل 12-04-2018کو مردانہ و زنانہ اساتذہ اپنے جائز حقوق کے لئے مظاہروں میں بھر پورشرکت کو یقینی بنائیں۔یہ بات آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے میڈیا ترجمان خیر اللہ حواری نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ معماران قوم اس ملک کے نظریاتی محاذوں کے محافظ ہیں اور کلاس روم کے مو رچوں میں پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔اساتذہ کے کو ئی سیاسی عزائم نہیں ہیں .ہم حکومت وقت کے دست و بازو ہو تے ہیں ۔سا بقہ صو بائی حکومت اپنے تحریری معاہدے کالاج رکھے۔بجٹ اعلان کو عملی جامہ پہنائیاور معماران قوم کے دکھوں کا مداوا کرے۔

  • error: Content is protected !!