Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکو مت آخری بجٹ میں تمام ایڈ ھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے 100%اضافہ کرے۔۔تنظیم اساتذہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )مرکزی اور صو بائی حکو مت آخری بجٹ میں ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہو ئے تمام ایڈ ھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے 100%اضافہ کریں ہاؤس رینٹ بلا امتیاز و مقام 50%کر دیا جائے تمام الاؤنسسز جاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائے یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری، شمشاد خان جھگڑا،عبید اللہ ،میاں ضیاء الرحمن مصباح الاسلام عا بد ،سید محمد شاہ باچا اور سکندر خان یوسفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت گزشتہ اعلانات کو عملی جامہ پہنا کر ٹائم سکیل کا اجراء کرے چارج الاؤنس اور سائنس ٹیچنگ الاؤنس میں 10گنہ اضافہ کرے ایم فل الاؤنس 10ہزار روپے ماہوار کر دیا جائے ہارڈ ایریا الاؤنس کا اطلاق مقامی ملازمین پر بھی کر دیا جائے خواتین اساتذہ اور دیگر خواتین ملازمین کیلئے 5ہزار روپے ماہوار محرم الاؤنس کا اجراء کیا جائے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8587