Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فضل حسین کی طرف سے دی گئی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے…..عباس حسین اے این پی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عوامی نیشنل پارٹی ضلع عباس حسین نے سوشل میڈیا میں اے این پی کی یوتھ ونگ این وائی او کے انتخابات کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ فضل حسین کی طرف سے دی گئی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ منگل کے روز جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ انتخاب کے طریقہ کار پر تنازعے کی وجہ سے اس نشست میں صدارت کا فیصلہ نہ ہوسکا اور اس بارے میں صوبائی تنظیم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مذکورہ اجلاس کی کاروائی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحیثیت چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی این وائی اوضلع چترال عباس حسین کئی بارنوجوانوں کواطلاع دی کہ این وئی اوکالیکشن اورکابینہ بننے جارہاہے ۔لہذاتمام صدراتی امیدوارسامنے آجائے مرتضیٰ اورعزیزراجاکے نام سامنے آگئے ۔اس موقع پر فضل حسین نے آکرالیکشن کونہیں مانے اورالیکشن کاطریقہ کارکو درست قرارنہیں دیا۔فضل حسین کاالیکشن نہ ماننے پردواُمیدواروں نے بھی میدان چھوڑدیابعدمیں،میں نے صوبائی قائدین سے رابطہ کیاتوانہوں نے بھی ا س طریقہ کارکی مخالفت کی اورالیکشن کی بھرپورتیاری کرنے کاحکم دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے صدراورجنرل سیکرٹری کوآگاہ کیاگیاہے ۔اس لئے تمام صدراتی امیدواروں کوصبرورتحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے انشاء اللہ تعالیٰ ان کے خواہش کے مطابق الیکشن صوبائی نمائندوں کے زیرنگرانی میں ہوں گے ۔لہذاسوشل میڈیاپرغلط خبرین پھیلاکرپارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی نہ کیاجائے۔اے این پی چترال کے صدراورجنرل سیکرٹری بھی صوبائی حکم کو مان لیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کے حوالے سے کوئی خبر ان کے بغیر نہ چلائی جائے۔
anp flag


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8526