Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوسی بروز و ملحقہ علاقوں کے عمائدین کی وفد کا پیسکو چیف سے ملاقات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)یوسی بروز، یوسی ایون اور کیسو کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی مہیا کرنے کے مطالبے کو لیکر ایک وفدنے مولانا عبدالاکبر چترالی سابق ممبر قومی اسمبلی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبر پختونخوا انجینیئر ڈاکٹر ذکا اللہ خان سے ان کے دفتر واپڈا ہاؤس پشاور میں ملاقات کی وفد میں حاجی محمد خان ،عبدالحق اور مولانا خلیل احمد شامل تھے چیف ایگزیکٹو پیسکو نے اہالیان یوسی بروز،یوسی آیون ، گہریت اور کیسوکے بجلی کے مطالبے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ایس ای پیسکو سوات کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر تمام فارمیلیٹیز مکمل کرکے انکو پیش کرنے کا حکم جاری کیا دریں اثنا سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ،چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبر پختونخوا،ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال ،ڈی پی او چترال، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر چترال ،ایس ای، پیسکو سوات اور ایس ڈی او پیسکوچترال کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے یوسی بروز،آیون ،گہریت اور کیسو کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ،انشا اللہ چنددنوں میں کاغذی کارروائی مکمل ہونے پر مذکورہ علاقوں کو جوڈی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی مہیا کردی جائے گی۔
chitrali met pesco chief 1


شیئر کریں: