Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معصوم حفاظ قرآن پر بمباری کی مثال مظالم کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔۔جمعیت علمائے اسلام گلگت

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)معصوم حفاظ قرآن پر وحشیانہ بمباری امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گا۔قندوز میں امریکہ کی درندہ صف فوجیوں نے جس بدترین درندگی کی انتہا کرتے ہوئے علوم قرآن سے اپنے سینوں کو منور کرنے والے گلشن نبوت کے ننھے اور معصوم نازک پھولوں کو جس وحشیانہ انداز میں بمباری کرکے مسلا ان کی مثال مظالم کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی ہیں اس سے افغان قوم کے اندر کئی ملا عمر پیدا ہوں گے۔افغان قوم کبھی جھکنے والی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری و نشریات جمعیت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے افغانستان کے شہر قندوز کے دینی مدرسے میں جاری دستار بندی کی تقریب پر امریکی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوعمر معصوم حفاظ قرآن کو وحشیانہ بمباری کے ذریعے شہید کرنا درندگی کی انتہا ہے اور یہ انسانیت کش واقعہ اسلام اور مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ مظلوم بچوں کی مظلومانہ شہادت نے پوری امت مسلمہ کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔امریکہ اور تمام مغربی طاقتیں کسی بھی حربے سے مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ان شرمناک حملوں نے افغان قوم میں جہاد کی ایک نئی روح پھونک دی انھوں نے اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین پر ٹینکوں سے گولہ باری کے بیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ فوجیوں کی اندھا دھن فائرنگ سے اٹھارہ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے پر نہایت ہی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ انسانیت کیلئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔اور یہ تینوں شیطانی قومیں امن عالم کیلئے خطرہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل فلسطین میں امریکہ افغانستان اور عراق میں اور شام اور روس ، شام غوطہ میں درندگی اور سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں یہ ساری شیطانی قوتیں انسانیت دشمنی پر اتر آئے ہیں۔خصوصاََ مسلمانوں کی نسل کشی ان کا ٹارگیٹ بن چکا ہے اور یہ سارے واقعات عالمی امن کے نام ٹھیکداروں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے۔دریں جمعیت علماء اسلام گلگت کے ضلعی ترجمان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے قندوز کے دینی مدرسہ پر بمباری اور بھارتی فوج کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کے ذریعے شہید کئے گئے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بعد نماز جمعہ عالمی دہشتگردوں کی درندگی کے خلاف مظاہرہ ہوگا تمام ارکان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
8336