Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چھ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری اے آئی اینڈ سی فاٹا سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی کیپٹن(ریٹائرڈ) کامران احمد آفریدی (پی اے ایس۔بی ایس۔18) اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن(ریٹائرڈ) خالد محمود (پی اے ایس۔بی ایس۔18) دونوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد واصف سعید ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ایاز ( پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ریٹائرڈ) اسلام زیب (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو بحیثیت پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8326