Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک فوج کا جوان ڈیوٹی کے دوران شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ چٹورکھنڈ میں سپر د خاک

Posted on
شیئر کریں:

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ پاک فوج کا جوان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے،شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں چٹورکھنڈ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ،چیف آف آرمی،کمانڈنٹ 10کور اور کمانڈنٹ ایف سی این اے کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے گئے ۔شہید سپاہی شیر ولی ولد کریم بیگ کا تعلق 34 بلوچ رجمنٹ سے تھااور وہ فٹبال کے بہترین کھلاڑی تھے۔اپنے یونٹ کی جانب سے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔شہید کے پسماندگان میں دو بیٹیاں ،ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔
pak army shaheed chathorkhand fouji azad k sath suport khak


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
8314