Chitral Times

Apr 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سے روزانہ اور مضافات میں ایک دن چھوڑ کر کوڑا کرکٹ اُٹھا یا جائیگا۔۔قادر ناصر

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نذیر احمد شاہ) چترال شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میںTMOچترال قادر ناصر اور وی سی ناظمین کا ایک نمائندہ اجلاس پیر کے روز TMAافس چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔کہ شہر سے ٹی،ایم ،اے کی گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھائیں گے۔یہ گاڑیاں مختلف جہگوں پر رکھے گئے ڈسٹ بین سے کچھرا اٹھائینگے اور مضافات سے ایک روز چھوڑ کر دوسرے روز کچھرے اْٹھائے جائنگے،اور ڈمپ کرنے کیلئے ڈوم شغور کے مقام پرزمین کھود کر کچرے کو ڈمپ کیا جائے گا،اجلا س میں علاقے کے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھر اور دکانوں کا کوڑا کرکٹ ٹی۔ایم۔اے کیطرف سے جگہ جگہ رکھے گئے ڈسٹ بین میں ڈالیں وہاں سے ٹی،ایم،اے کی گاڑی اکر اٹھائیں گے۔اس طرح شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کیا جائے۔
vc nazimin chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8247