Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اور گلگت بلتستان کے چھ شخصیات کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایف ایم ای ایوارڈ سے نواز ا گیا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال رئیل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپرز نے فیری میڈو انکلیو پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں زندگی کے چھ مختلف اہم شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایف ایم ای ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔ تاریخ و زبان اور ادب کے لئے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کو، سوشل سروس میں گلگت بلتستان کے سابق وزیر اور ایم آئی ای ڈی سربراہ عبدالجہان خان، کھوار اور دیگر مقامی زبانوں کی تحفظ اور ترقی کے لئے ایف ایل آئی کے فخرالدین اخونزادہ ، میڈیا کے لئے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز، ماحول کے شعبے میں رحمت علی جعفر دوست اور منصور علی شباب کو ثقافت کے شعبے میں ایوارڈ دئیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے سابق وزیر عبد الجہاں خان تھے۔ جنھوں نے ایوارڈ تقسیم کئے ۔ تقریب میں چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم خواتین حضرات کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
chitral real estate developer program islamabad12

chitral real estate developer program islamabad212

chitral real estate developer program islamabad2123

saif receiving award at chitral real estate developer program islamabad2123

chitral real estate developer program islamabad21244


شیئر کریں: