Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں طلباء کی دستار بندی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع چترال کے قدیم اور معروف دینی ادارہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں تکمیل بخاری شریف ، تکمیل حفظ القرآن و دستار بندی کی پر رونق تقریب گزشتہ روززیر نگرانی صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حفیظ الرحمن منعقد ہوا۔ جس میں ضلع چترال کے نامور علماء کرام کے علاوہ ہر شعبہ سے وابسطہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ اس کے بعد حضور ؐ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کی گئی۔سٹیج کی ذمہ داری مدرسہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی اور مہمان خصوصی کیلئے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کو مدعو کیا گیا تھا۔صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ اپنے خطاب میں مدرسے کی تعارف اور فارغ التحصیل طلباء سے سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی نصب محمد ؐ سے ملتی ہے ، علماء کرام حدیث سے محبت کریں گے تو انکو محمد ؐ کی محبت نصیب ہو جائے گی۔ علماء کرام دین اسلام کی ترویج کیلئے محنت کریں اور صبر و شکر کو لازم پکڑیں اس سے اللہ کئی مسائل حل کر دے گا۔ مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس امن و سلامتی کا درس دے رہے ہیں ۔ دینی مدارس میں نبی کریمؐ کی وراثت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام حق کا دین ہے اور تاقیامت قائم رہے گا اور باطل مٹنے کیلئے آیا ہے اور مٹ کے رہے گا۔اور انہوں نے ادارہ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ تقریب میں مولانا حسین احمد اور گورنمنٹ دارالعلوم چترال کے شیخ الحدیث مولانا حفیظ الرحمن نے بھی خطا ب کیا ۔آخر میں قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں اور درس نظامی سے فارغ ہونے والے طلباء کی خصوصی دستار بندی کی گئیں۔ اور ساتھ ہی استاد الاساتذہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حفیظ الرحمن کی دینی خدمات پر ان کی بھی دستار بندی کی گئی۔ اور اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا۔
govt darulolom chitral dastar bande17 govt darulolom chitral dastar bande govt darulolom chitral dastar bande2 govt darulolom chitral dastar bande1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8204