Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن قاقلشٹ 12سے 15اپریل کے درمیان منانے فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جشن قاقلشٹ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس سال چار روزہ قاقلشٹ 12سے 15اپریل تک بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی زیر صدارت قاقلشٹ کمیٹی کے ممبران ، سرکاری افسران اور عمائدین علاقہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔قاقلشٹ فیسٹول کو بھر پور طریقے سے منانے کے فیصلے پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی چترال کا شکریہ ادا کیا گیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جشن قاقلشٹ کمیٹی جنرل سیکریٹری مستنصر الدین اور انفارمیشن سیکریٹری شجاع لال کے ہمراہ قاقلشٹ گراونڈ کا دورہ کیا۔
jashne qaqlasht 2018 1

jashne qaqlasht 2018 3

دریں اثنا  مختلف کاروباراور اداروں سے منسلک افراد نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو سالوں سے مختلف مد میں جشن قاقلشٹ کے کھاتے میں لوگوں کے بقایا جات ہیں ۔ جن کی ادائیگی تاحال نہ ہونے کی وجہ سے جشن قاقلشٹ کمیٹی کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن بقایات جات کی ادائیگی کا بندوبست کیا جائے تاکہ آئندہ بھی جشن قاقلشسٹ کمیٹی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھ سکیں۔


شیئر کریں: