Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف چینی سرمایہ کاروں کی ایک وفد کا ڈینگ شی پان کی سربراہی میں ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)معروف چینی سرمایہ کاروں کا ایک وفد ڈینگ شی پان کی سربراہی میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی جس میں ضلعے میں ہائیڈرو پاؤر اور منرل کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے چترال ہائیڈرو پاؤر کو ترقی دے کر پن بجلی پیدا کرنے اور منرل کی ایکسپلوریشن میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ضلع ناظم نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت ان شعبوں میں سرمایہ کاری حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ہرممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ قدرت کی طرف سے ودیعت کی گئی یہ قدرتی وسائل علاقے سے پسماندگی کا خاتمہ اور غربت میں کمی لانے پر صرف کئے جاسکیں۔ اس موقع پر ان سیکٹروں میں انوسٹمنٹ کے حوالے کئی تکنیکی امور بھی زیر غور آئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8133