Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن کا غ لشٹ میں طلبہ کو بھر پور شرکت کاموقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔۔۔اقبال الدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کے ناظم اقبال الدین نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جشن کا غ لشٹ میں طلبہ کو بھر پور شرکت کاموقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرتے ہوئے طلبہ برادری کی خدمت کرسکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جشن کاغ لشٹ میں ہر طبقے کے لئے اسٹال لگانے کے لئے جگہ الاٹ کرتے ہوئے انہیں ضروری سہولیات بہم پہنچائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک طلبہ برادری کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ یوتھ فیسٹول میں طلبہ کو سہولیات سے محروم رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جشن کاغ لشٹ میں شرکت کرنے والوں کی 70فیصد سے ذیادہ طلبہ برادری کی ہوتی ہے جن کو اگر مخصوص اسٹال الاٹ کرتے ہوئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کئے جائیں تووہ فیسٹول میں مزید رنگ بھر کر اس کی رنگینیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم ، ڈی سی ، تحصیل ناظم مستوج اور اے سی مستوج سمیت جشن کاغ لشٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ برادری کے اس جائز مسئلے کو حل کرکے ان کے درمیان پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
8128