Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، نصف درجن سے زیادہ ملزمانMPOکے تحت گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال(‌چترال ٹائمز رپورٹ )ڈی۔پی۔او چترال منصور امان (PSP) کی ہدایت پر عادی منشیات فروشوں کے خلاف جاری انتہائی سخت اقدامات کے تسلسل میں سرکل چترال سے چھ ملزمان:ـ
(1) مجیب الرحمن ولد نور ولی سکنہ اورغوچ
(2) شاکر احمد ولد آدینہ خان سکنہ گولدور
(3) جاوید احمد ولد محی الدین سکنہ پرانا سبزی منڈی
(4)شاکر احمد ولد مراد خان سکنہ بروز
(5) عبدالاحد ولد گلزار خان سکنہ شالی
(6) عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ مستجاپندہ چترال
جبکہ سرکل لٹکوہ سے شکیل احمد ولد نوروز خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کو MPO کے تحت گرفتار کیا جاکر ضلع سے باہر جیل منتقل کیا گیا ہے۔

“چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک چترال”کے تحت چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور اہم کامیابی۔

کلکٹک دروش میں ناکہ بندی کے دوران ارندو سے آنے والی ایک ڈاٹسن نمبری AJ9077 کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو کلو گرام سے زائد چرس برامدکرکے گاڑی میں موجود ملزمان سید زمان ولد شیر زمان اور فضل مولا ولد عبدالستار ساکنان ارندو خاص کو موقع پر گرفتار کرکے ایف۔آئی۔آر درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے.
chitral police karwai against monshiat 2

chitral police karwai against monshiat 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8100