Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش میں خودکشی کا ایک اور واقعہ ، شادی شدہ شخص نے گلے میں پھنداڈالکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش تھانے کے حدود میں واقع گاؤں اوسیاک میں ایک جوانسال شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی جس کے وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے۔ چترال پولیس کے مطابق گاؤں اوسیاک کے حضرت گل ولد میرافضل نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ۔ متوفی کی عمر 34سال بتائی جاتی ہے جوکہ دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مختلف علاقوں میں چار افراد نے خود کشی کی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8087