Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 23098.616 ملین روپے لاگت کے 32 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 23098.616 ملین روپے لاگت کے 32 ۔پراجیکٹس کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری بدھ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ سازی و ترقی شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے سیکرٹری ظاہر شاہ ، اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں بشمول زراعت ، خوراک ، توانائی و برقیات ، صحت ، پانی، ابتدائی وثانوی تعلیم ، عمارتوں، شہری ترقی، سڑکوں اور کھیلوں کے شعبوں سے متعلق 36 ۔ پراجیکٹس پر تفصیلی غور وخوض کے بعد 32 ۔ پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ جبکہ چار پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبرپختونخوا میں موجودہ لائیو سٹاک کے بریڈنگ فارمز کو بہتر بنانے اورخیبرپختونخوا میں یو ایس ایڈ کی معاونت سے زرعی ٹیکنالوجی میں اضافے کی سرگرمیاں (ATEA) کے پراجیکٹس اور توانائی اوربرقیات کے شعبے میں اراضی کی خریداری اور پی ایم یو بالاکوٹ HPP-300 میگاواٹ (20 ۔فیصد HDF 80 فیصد اے ڈی پی) اور دریائے برنڈو ضلع تورغر میں6.5 میگاواٹ کے مجاہدین ایچ پی پی کی تعمیر بمعہ ایچ ڈی ایف کی مالی معاونت سے ٹرانسمیشن لائنز (ایچ ڈی ایف فنڈڈ) کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں جبکہ صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کی درجہ بندی ،بنیادی مرکز صحت سرد چینہ کی دیہی مرکز صحت کے درجے پر اپ گریڈیشن اورگجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے اراضی کی خریداری کے پراجیکٹس اورپانی کے شعبے میں منظورکردہ منصوبوں میں ضلع چارسدہ میں شولگرہ کینال سسٹم کو بہتر بنانا ، گومل زام ڈیم پراجیکٹس میں خامیوں کو دور کرنے اور ضلع بنوں میں سیلاب سے تحفظ کے پراجیکٹس / کینال پیٹرول روڈ اور ایریگیشن چینلز کی تعمیر اوربہتر بنانے کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ابتدائی وثانوی تعلیم کے شعبے میں منطورکردہ منسوبوں میں ضلع بونیر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گاگرہ میں 100 طلباء کے لئے ہاسٹل کی تعمیر اور عمارات کے شعبے میں چیف انجینئر پی ایچ ای ڈی کے دفترکی عمارت کی تعمیر شامل ہیں۔شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پشاورمیں رنگ روڈ کے گرد ونواح پجگی روڈ تاورسک روڈ کی اپ گریڈیشن اوربہتر بنانے، پشاور شہر میں اندرونی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ ، خبیرپختونخوا کے نہری علاقوں میں میونسپل سڑکوں کو بہتربنانے اورپشاور ترقیاتی پروگرام کے تحت کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے اراضی کے حصول شامل ہیں۔سڑکوں کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں ضلع بونیر میں تنگو کے مقام پر سواڑی ،دیوانہ بابا روڈ(گیارہ کلومیٹر) بشمول آر سی سی پل کی توسیع ،بہتری اور پختہ بنانا، ضلع شانگلہ تحصیل بشام میں کیرائی تامول سر 4 کلومیٹر سڑک کی توسیع وبہتری، ساسوبے تا کورمنگ 6 کلومیٹر روڈ کی بہتری وتوسیع، ضلع شانگلہ تحصیل بشام میں جڑی کس روڈ پرتھالی کو ٹ پل کی تعمیر، ضلع سوات میں کوہستان گیٹ سیدو شریف تالوئے بنڑسڑک کی تعمیر، ضلع ہر ی پور میں موہاڑی تااخون بانڈی پل، درنیان تاتھپڑاتامیر پورکہال سڑک تاتلہد گاؤں کی سڑک اوربادشائیہ تاریحانہ مائرہ سڑک کی تعمیر شامل ہیں۔ ضلع بٹگرام میں تھاکوٹ بنہ روڈ براستہ کرکلے کوز چینہ کی فزیبلٹی سٹڈی ،ڈیزائن تعمیر/ بہتری اور بلیک ٹاپنگ ،خیبر پختونحوا میں مواصلات و تعمیرت کی سڑکوں کی فزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن وبہتری اور بحالی، خیبر پختونحوا میں مواصلات و تعمیرات کی سڑکوں کی تعمیر/ توسیع/ بحالی اوردو رویہ بنانا، خیبر پختونخوا میں مواصلات و تعمیرات کی درجہ بلندی اور استحکام، ضلع ایبٹ آباد میں برتھن تا کسالہ باڑہ روڈ کی فزیبلٹی ، ڈیزائن اور تعمیر (8 کلو میٹر) ، ابیٹ آبادمیں سجل کوٹ تھیسی (8 کلو میٹر) روڈ کی فزیبلٹی، ڈیزائن پختہ بنانا اور توسیع شامل ہیں اورکھیل کے شعبے میں منظور کردہ پراجیکٹس سوات میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام ، پشاور میں آرٹ اکیڈیمی کی تعمیر اور ڈویژنل سطح پر کلچرل کمپلیکسز کی تعمیر شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8056