Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون میں اچانک طوفانی ہوا کی زد میں اکر متعدد مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) منگل کی شام چترال شہر میں تقریبا دس منٹ کیلئے اچانک بارش کے ساتھ زور دار ہواچلی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹین کی چادر وں سے بنی کئی مکانات و دکانات کی چھتوں کو اُڑا نے کے ساتھ متعدد درختوں کو بھی جڑوں سے اُکھاڑ دیا ۔بل بورڈ اور پینا فلکس ہوا میں اُڑ گئے. گرودوغبار میں ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوگئی ، چترال بازار میں ایک نجی بینک کی چھت اُڑ گئی ۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ہوا کی زور دار لہر چترال ٹاون کے ساتھ بلچ اور دنین کے مقام پر بھی چلی جہاں درختوں کی شاخیں اور خوبانی و ناشپا تی کے پھول بھی زمین بوس ہوگئے ۔ چھتوں پر رکھے گئے ٹینکی اور دوسرے سامان بھی ہوا کے تیز لہروں میں بکھر گئے ۔ اور ہوا میں اُڑتے ہوئے دیکھے گئے ۔ چترال ٹاون کے مختلف ویلج کونسلوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جمع کئے ہوئے کوڑا کرکٹ بھی ہوا میں اُڑ کر دوبارہ بکھر گئے ۔ اور جمع کئے ہوئے پلاسٹک کے شاپرزہ ہوا میں تیرنے لگے۔ ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ لوگ گھروں کے اندریا محفوظ مقامات پرپناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔چترال ٹاون میں بجلی کی ترسیل بھی بند ہوگئی تھی ۔ جس کو بعد میں بحال کیا گیا ۔ چترال بازار کے نومنتخب صدر شبیر احمد نے چترال بازار کے متاثرہ مکانات کا دورہ کیا۔ اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔
taz hawa chitral

taz hawa chitral22

hawa chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8014