Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانوں کیلئے سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

شیئر کریں:

اسلام اآباد( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون اور سینیر پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام اباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے لوگون کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپس میں صدیوں پرانے امن ثقافت کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا تھا۔ اور ساتھ ساتھ چترال کے سینیر پیشہ وار لوگون اور نوجوانوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات کا راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانون، پروفیشنلز کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں فٹسال، وولی بال، بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام اباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے علاوہ مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتایی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج ، اڈویزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔اور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فسٹیول کے بارے میں مہمانون کو بریفینگ دی۔تینوں مہمانون نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اخر میں چترال یوتھ فورم کے اڈویزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانوں اور فیسٹیول کے شراکا کا شکریہ ادا کیا۔
chitralis spring festival islamabad 1

chitralis spring festival islamabad 2

chitralis spring festival islamabad 3

chitralis spring festival islamabad 4

chitralis spring festival islamabad 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7963