Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پسماندہ علاقے بیوڑی اور دمیل نسار میں ایم پی اے سلیم خان نے دو الگ الگ سکولوں کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (سیدنذیرحسین شاہ)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے گذشتہ روزبیوڑی میں گورنمنٹ ہائی اوردمیل نسارمیں پرائمری سکول کے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کیا۔ا س موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات پر عمل جاری ہے۔ہائی سکول بیوڑی میں اسٹاف کی منظوری اور2کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے دمیل نسار میں چھ کمروں پرمشتمل جدید پرائمری سکول اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کا مقصد یہاں کی بچوں اوربچیوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنا ہے۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندرہائی سکول کے ہیڈماسٹرسمیت تمام اسٹاف کی تعیناتی کویقینی بنائیں ۔ایم پی اے سلیم خان نے مظفرالدین ولدمفتاح الدین کانام رجسٹرمیں درج کرکے داخلہ مہم کاباقاعدہ آغازکیا۔انہوں نے اسا تذہ کرام سے کہا کہ داخلہ مہم کے دوران نئے جوش و جذبہ کے ساتھ تعلیم کے فروغ کو عبادت سمجھ کر کام کریں۔زیا دہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کر انے اور اعلیٰ تعلیم فراہم کر نے کیلئے اساتذہ اور والدین اپنا کر دار ادا کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تعلیم کے شعبہ پر بھر پور توجہ دے ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل اور ہائی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے گاؤں جانے والی بچوں کے والدین کو مالی مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور اسی وجہ سے اکثر لوگ اپنی بچوں اور بچیوں کو صرف مڈل تک ہی تعلیم دلوایا کرتے تھے۔یہاں کے طلباء وطالبا ت اب میٹرک تک کی بنیادی تعلیم گاؤں کے سکول میں ہی حاصل کر سکیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای اومحکمہ ایجوکیشن احمدالدین اور ہیڈماسٹرجی ایم ایس بیوڑی محمدطاہرنے بھی خطاب کیا.

saleem khan ppp arandu program 5
saleem khan ppp arandu program 1

دمیل نسارمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ یوسی ارندوکی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی جال بجھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔ انہو ں کہاکہ دمیل نسارمیں2کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے پرائمری سکول کے چھ کلاس رومز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ واش رومز کی تعمیر اور پینے کے لیے صاف پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام تر توجہ معیاری تعلیم پر دینی چاہیے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی کے معراج پر پہنچ سکتی ہیں، کسی بھی تعلیمی ادارے کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کیساتھ ساتھ ان کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں تعلیم کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور خوش قسمتی سے اب یہ جذبہ اورشعور ہماری قوم بالخصوص شعبہ تعلیم سے وابستہ اداروں میں بیدار ہو چکا ہے اورنظام تعلیم کوبہتربنانے کے لیے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو کلیدی کرداراداکرناہوگا۔

saleem khan ppp arandu program 3 saleem khan ppp arandu program 4

انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سکندر،یوسی ارندوکے صدروی سی ناظم حاجی غازی خان،پیش امام بیوڑی مولانانورالحق،وی سی نائب ناظم قاضی نصیراللہ،جایداختراوردیگرعمائدین نے ایم پی اے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوسی ارندوکی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے چھوٹے بڑے بہت سارے منصوبے سلیم خان کی ذاتی کوششوں سے زیرتعمیرہیں جن کوفوری مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے وفادارہیں سن 1970سے اب تک شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے شیدائی ہیں ۔یہاں کے جیالے آنے والے الیکشن میں پی پی پی کوبھاری اکثیرت سے ووٹ دے کرسلیم خان کو تیسری مرتبہ کامیاب کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
7876