Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آیون کے عمارت کی تعمیر کا افتتاح بدست ایم پی اے بی بی فوزیہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت اور پی ٹی آئی ایم پی اے بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ روایتی سیاست دانوں نے جان بوجھ کر اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو فروع دیا اور عوام کو تعلیم سے بے بہرہ رکھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ تعلیم کے حصول کے بعد لوگ اپنے حقوق کی بات کرسکیں گے اور استحصالی قوتوں کو للکارنے کے قابل ہوں گے جبکہ قائد تحریک عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے سیکٹر میں انقلاب برپا کردیا ہے جس کے ثمرات ابھی سے سامنے آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سال پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے 35ہزار طلباء وطالبات سرکاری اداروں میں داخل ہوگئے ۔ ہفتے کے روز ایون میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے عمارت کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چترال میں بھی تعلیم کے شعبے میں وہ کام رونما ہوئے جوکہ گزشتہ 70سالوں کے مقابلے میں کہیں ذیادہ ہے جن میں چترال یونیورسٹی کے قیام اور ایون اور دروش میں ڈگری کالج بھی شامل ہیں اور درجنوں ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول اس کے علاوہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 23کروڑ 87لاکھ روپے کی لاگت سے ایون میں زنانہ کالج سے کالاش وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور کے طالبات بھی مستفید ہوں گے اور اس علاقے میں اس ادارے کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی جوکہ پی ٹی آئی حکومت نے پوراکردیا۔ بی بی فوزیہ نے ایجوکیشن سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کے دیگر کاوشو ں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء میں اس صوبے کے 27ہزار سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا شکار تھے اورمحکمہ تعلیم کو سیاست کا اکھاڑہ بنایا گیا تھا لیکن ہماری حکومت نے خالصتاً میرٹ پر 40ہزار ٹیچرز بھرتی کرکے اور انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کرکے سکولوں کی کارکردگی بہتری لے آئی اور الف اعلان نامی ایک این جی او کے مطابق خیبر پختونخواوہ واحد صوبہ ہے جہاں بجٹ کا 20فیصد تعلیم پر خرچ ہوتا ہے ا ور میٹرک تک قرآن پاک کی مکمل تعلیم کو لازمی کرنے کا کام بھی اس حکومت کے حصے میں آئی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اور پلے گراونڈ کی تعمیر بھی ہوئی جبکہ 2013ء میں کمپیوٹر لیب کی صرف 170کے مقابلے میں اب ان کی تعداد 1472ہوگئی ہے ۔ بی بی فوزیہ نے کہاکہ اگر مجموعی طور پر بھی گزشہ پانچ سالوں کی ترقی کو گزرے ہوئے 70سالوں سے موازنہ کیا جائے تو فرق صاف نظر آتی ہے جہاں دو نئی تحصیل بنائے گئے جبکہ ضلعے کا اعلان بھی ہوا ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی ہٹانے کے بعد ضلعے کا قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے ہیلتھ کے سیکٹر میں دروش اور بونی میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، اسپورٹس اسٹیڈیم ، لنک روڈ کی تعمیر سمیت اور چترال کو سی پیک روٹ میں شامل کرنے کاذکر کیا۔ سپاسنامے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایون کے ایک گاؤں میں قبرستان کی توسیع کے لئے فنڈز کی فراہمی ، حفاظتی پشتے کی تعمیر کو اے ڈی پی میں شامل کرنے اور واٹر سپلائی اسکیم کی خامی کو دو ر کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے لیڈر رضیت باللہ، محمد علی جناح ، عنایت اللہ اسیر،مجیب الرحمن، محمد رفیع ایڈوکیٹ، امتیاز علی اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر زادہ کالاش نے پی ٹی آئی کی طرف سے ایون یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 10کروڑ روپے کے ترقیاتی کام انجام پذیر ہوئے جن میں ایون کا آر سی سی پل، ڈگری کالج، چینلائزیشن قابل ذکر ہیں۔ ضلع کونسل کے رکن رحمت الٰہی نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر محفل قاضی یحیٰ نے دعا کے ساتھ تقریب کا احتتام کیا۔ قبل ازین ایم پی اے بی بی فوزیہ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے ایون میں زیر تعمیر آرسی سی پل میں کا م کا جائز ہ لیا اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو دروش ریاض ولی شاہ کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی کے لیڈر حیدرنبی، خالد اعظم ، امین اللہ اور یوسی صدر شجاع بھی اس موقع پرموجود تھے۔
bibi fouzia mpa chitral inuagurated degree college ayun

bibi fouzia mpa chitral inuagurated degree college ayun23

bibi fouzia mpa chitral inuagurated degree college ayun chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7828