Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ورلڈ ٹی بی ڈے ……… ڈاکٹر سعدملوک

شیئر کریں:

ہر سال 24مارچ کو دنیا میں ٹی بی کا عالمی منایا جاتا ہے ۔ جس میں ٹی بی سے متعلق اگاہی دی جاتی ہے ۔ یہ دن دنیا میں 24مارچ 1882کی یاد میں منایا جاتا ہے جس دن Dr. Robbert Kookنے ٹی بی کی جراثم دریافت کیا تھا۔
چترال میں بھی اسی دن کو اگاہی کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ۔ چترال میں ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت کل 13تشخیص گاہ اور علاج گاہ ہیں۔ جن میں 6گورنمنٹ کے پاس ہیں۔ اور 7آغاخان ہیلتھ سروس کے تحت چلنے والے ہسپتال میں ہیں۔ان تما م میں THQs/DHQ، RHCsاور FHCشامل ہیں۔

جہاں پر ٹی بی کے مریضوں کی بلغم کا بالکل مفت ٹیسٹ کیاجاتا ہے ۔ اورمزاحتمی ٹی بی کے تشخیص کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے TBلیب میں مشین لگایا گیا ہے۔ جوکہ دو گھنٹے کے اندر نتیجہ دیتا ہے ۔ کہ کون کونسی دوائی مزاحمت کی طاقت رکھتی ہے ۔ یہ ٹیسٹ بھی بالکل مفت کیا جاتا ہے ۔

تشخیص کے بعد وزن کے مطابق مریضوں کو فری دوائی بھی دی جاتی ہے ۔نئے کیس کیلئے چھ ماہ تک اور دوبارہ ٹی بی ہونے کی صورت میں آٹھ ماہ تک دوائی کھانی پڑتی ہے۔ اور ہر دو مہینے بعد بلغم کا دوبارہ معائنہ کیا جاتا ہے ۔

ٹی بی کا مریض اگر علاج نہ کرے تو سال میں 10-15انسانوں کو متاثر کرتا ہے ۔

ٹی بی کی بیماری خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ اُن کی خوراک ، کمزور صحت اور رہن سہن ہے ۔ اور یہ بیماری 15سال سے 55سال کے عمر کے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

چترال میں DOTsپروگرام کے تحت 2002سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔ اور اب تک 11492مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا جاچکا ہے ۔ اورموجودہ وقت میں ضلع کے 632مریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔ اورچترال ضلعے میں میں پرائیویٹ پریکٹیشنرز کو بھی MALCکے زریعے مونیٹئر کیا جاتا ہے ۔ ہمارا زیادہ توجہہ پھیپھڑوں کے ٹی بی پر ہے

ٹی بی کی علامات:
مسلسل دو ہفتہ سے زیادہ کھانسی ،
بلغم کا آنا /یا بلغم میں خون
شام اور رات کو بخار اورٹھنڈ پسینہ آنا
بھوک کا نہ لگنا
وزن کا کم ہونا

اختیاطی تدابیر:
ٹی بی کے مریض کو کھانسنے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپ لینا چاہیے۔ تاکہ دوسرے لوگ اس مرض سے محفوظ رہیں۔ یا تھوکنے کے بعد بلغم کو مٹی یا ریت سے چھپانا چاہیے۔

ڈاکٹر سعد ملوک
فوکل پرسن ٹی بی سی
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال


شیئر کریں: