Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے تین ماہ کے صفائی مقابلوں کے انعقاد کااعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام علاقوں اورکونے کونے میں صفائی ستھرائی کی مختلف مہمات چلانے ہر گلی ہربازاراورہررہائشی علاقے تک پہنچنے اور صوبے کے کونے کونے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ٹی ایم ایز ،ڈبلیو ایس ایس سیزاورلوکل ایریا اتھارٹیز کے مابین تین ماہ کے صفائی مقابلوں کے انعقاد کااعلان کیاہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تمام ٹی ایم ایز،ڈبلیو ایس ایس سیزاورلوکل ایریا اتھارٹیز کے مابین صفائی کے مقابلے بطور ایک پالیسی منعقدکیے جائیںگے۔ اس سلسلے میں کارکردگی کے مقررہ اہداف کے مطابق سب سے اوپرانے اورنیچے رہ جانے والی تین ٹی ایم ایز ،،ڈبلیو ایس ایس سیزاورلوکل ایریا اتھارٹیز کاکل سکور کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔ہرکیٹیگری میں ٹاپ تین کی پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کو باالترتیب 50 ملین،30 ملین اور20 ملین روپے بمعہ شیلڈز اورسرٹیفیکٹس دیئے جائیں گے۔ مذکورہ رقم میں 80 فیصد رقم متعلقہ ادارے کو ملے گی جبکہ بقیہ 20 فیصد رقم صرف سینٹری عملے بشمول فرنٹ لائن کاموںکی نگرانی کرنے والے عملے اورادارے کے سربراہ کو ملے گی۔ اسی طرح نچلے ترین تین درجات کی کارکردگی والے اداروں کے ذمہ دار افسران اوراہلکاروں کے خلاف ان پر لاگو متعلقہ قوانین اورقواعد وضوابط کے تحت انضباطی کاروائی کی جائے گی۔مقررہ اہداف کے مطابق نمبرات / درجات دینے کے لئے ہرضلع میںڈسٹرکٹ مانیٹری اینڈ ایوالوایشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر (متعلقہ تحصیل)بازار کے صدر ،علاقے کی ممتاز شخصیت ،خاتون ڈسٹرک کونسلراس کے ممبران جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اس کے ممبر / سیکرٹری ہوںگے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹری اینڈ ایوالوایشن کمیٹی تجزیے کے بعداداروں کے درجات کاتعین کرے گی۔ حکومت نے صوبائی انسپکشن اینڈ ویلیڈیشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کے چیئر مین کوارڈینٹر پی ایم آر یو ہوںگے جبکہ سیکرٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی ،ڈائریکٹوریٹ آف ایم اینڈ ای( پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ)،آئی ایم یو(محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم )کے نمائندے اورمتعلقہ علاقوں سے کوآپٹیڈ سول سوسائٹی ممبران اس کے ممبران ہوںگے ۔یہ کمیٹی ،ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی حتمی رپورٹ کے بعدٹاپ۔10 اورنچلے ۔5 اداروں کے معائنے کرے گی۔مزید برآں تجزیاتی اہداف میں خیبرپختونخواکے شہریوں کے اطمینان کے مطابق امور کو نمٹانا ،متعلقہ ٹی ایم ایز میں صفائی کی شکایات سے متعلقہ پورٹل کمپلینٹ ،سڑکوں اورگلیوںمیں باقاعدگی سے پانی کاچھڑکاو ¿ کرنا، قابل دید رنگوں اورپنٹنگز کے ساتھ دیواروں ،پُلوں اورسرکاری عمارتوںکو خوبصورت بنانا اوراس قسم کی سرگرمیوںمیں نجی شعبے کوشریک کرنا ،کوڑا کرکٹ اورکچرے کوباقاعدگی سے اکٹھاکرنا اورکچرے کوٹھکانے لگانے اوردفن کرنے کے مقامات کی نشاندہی وغیرہ ،سڑکوں کے کناروں پرنکاسی کے نالوں اورکلوٹ وغیرہ کرنا صفائی اور بہتر بنانا ،سڑکوں اوربازاروں کی جھاڑوکے ذریعے صفائی ،کچراٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کی صفائی کی حالت اورکچرا لے جاتے ہوئے ان کو مناسب طورپر ڈھانپنے ، صفائی کے مقابلے کی میڈیامیںتشہیر وآگاہی اوربیداری شعور کے لئے سیشنز اورواکس وغیرہ کاانعقاد،باغات اورپارکوں کو بہتر بنانا اوران کی دیکھ بھال کرنا، صفائی کے عملے کی حاضریوں ،اس سلسلے میں کبھی صفائی نہ کئے گئے علاقوں کی صفائی، صفائی اورنکاسی کے منصوبے کے پلان/ شیڈول ،بازاروں اورسڑکوں کو تعمیراتی مواد اورملبے سے پاک کرنا اوراس ضمن میں نت نئے آئیڈیاز متعارف کرانا شامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
7774