Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام جامعہ پشاور کے طلبہ کیلئے سٹڈی ٹوورکا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

سٹڈی ٹوورکا مقصدپشاور کے طلباء طالبات کو صوبہ میں موجود آثارقدیمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے،سعید خان
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اورکیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف پشاور کے باہمی اشتراک سے جامعہ پشاور کے ٹاپ طلباء و طالبات کیلئے سٹڈی ٹوورکا انعقاد کیا گیا جس میں 30سے زائد میل و فیمیل طلباء و طالبات نے تخت بھائی کے مقام پر موجود آثارقدیمہ کا دورہ کیا، اس موقع پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخواکے ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر پشاور کے انچارج سعید خان اور جامعہ پشاور کے عہدیداران موجود تھے، انچارج ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر سعید خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سٹڈی ٹوورکا مقصدپشاور کے طلباء طالبات کو صوبہ میں موجود آثارقدیمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ یہ اپنے صوبہ میں موجود ان آثارقدیمہ کے بارے میں جان سکیں،ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر صوبہ کے تعلیمی اداروں میں مختلف پروگراموں، فیسٹیول، میلوں اور دیگر ایونٹس پرانفارمیشن ڈیسک لگاتا ہے تاکہ اپنے طلباء و طالبات سمیت دیگر شہریوں کو صوبہ کے سیاحتی مقامات، صوبائی ثقافت، روایات اور دیگر اہم معلومات فراہم کی جائے ، سٹڈی ٹوور کے دوران گفتگوکرتے ہوئے طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ دوران تعلیم ان تعلیمی دوروں سے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی اپنے صوبہ میں موجود آثارقدیمہ کے بارے میں اہم معلومات جاننے میں مددملتی ہیں، اس کے علاوہ صوبہ کے سیاحتی مقامات، آثارقدیمہ ، ایڈونچر اور دیگر پروگرام سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی ضروری ہے ۔

TCKP Peshawar university students tour 1

TCKP Peshawar university students tour 2

TCKP Peshawar university students tour 4

 

 

……………………………………………………………………………………………………..

تین روزہ جشن بہار اورپاکستان زندہ باد فیسٹیول 23مارچ سے شروع ہوگا
فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے آرچری مقابلے ، ریس، پینٹنگ ، وال کلائمبگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی محفل،بون فائر، باربی کیو، ہینڈی کرافٹ سٹالز سجائے جائینگے

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبہ کے برف پوش پہاڑوں پر سیاحوں کیلئے تین روزہ رنگارنگ میلہ 23مارچ سے سجنے جا رہا ہے ، مقامی کمپنی کے زیراہتمام تین روزہ جشن بہار اور پاکستان زندہ باد فیسٹیول مالم جبہ کے مقام پر منعقد ہوگا جس کی اختتامی تقریب 25مارچ کو ہوگی، صوبائی حکومت کے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانے کے اقدام سے اب سیاح مختلف سہولیات سے مستفید ہونگے اورانہیں مختلف فیسٹیول اور ایونٹس میں شرکت کرنے کے مواقع میسر ہونگے ،تین روزہ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے آرچری مقابلے ، ریس، پینٹنگ ، وال کلائمبگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی کی محفل،بون فائر، باربی کیو، ہینڈی کرافٹ سٹالز اور بہت کچھ اس فیسٹیول کا حصہ ہوگا، جشن بہاراور پاکستان زندہ باد فیسٹیول کے انعقاد کامقصدصوبے اور ملک بھر سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو مالم جبہ کے مقام کی جانب راغب کرنا ہے کیونکہ مالم جبہ کا مقام سیاحوں کیلئے ہمیشہ بہترین تفریحی مقام رہا ہے ، 9200 فٹ سطح سمندر سے بلندی پر واقع مالم جبہ کے اس مقام پر سیاح سکینگ سمیت پیراگلائیڈنگ اور دیگر سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ، مالم جبہ کا شمارپاکستان میں سکینگ کیلئے ایڈونچر سپاٹ کے لحاظ سے بہترین مقام کے طورپر شمار ہوتا ہے ، یہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کارخ کرتے ہیں، فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بھی سیاحوں کو اس مقام کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ خیبرپختونخوا کی جانب زیادہ سے زیادہ سیاح آسکیں،یہ بات خوش آئند ہے کہ سیاحتی شعبے سے وابسطہ ادارے صوبے میں سیاحتی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے سنگ اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ فیسٹیول ان اقدامات کی ایک کڑی ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ مقامی سیاحتی ترقی کیساتھ ہی ایک بار پھر قومی و بین الاقوامی سیاحوں کو خوبصورت ترین وادیوں کی طرف راغب کیا جائیگا۔

 

 

 


شیئر کریں: