Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ، ایک ہی دن میں خودکشی کے دوالگ الگ واقعات، 19سالہ لڑکااور چودہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دو مختلف دیہات میں ایک کم عمر لڑکی اور ایک 19سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی جس کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران چترال میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ۔ چترال پولیس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ بدھ کی صبح بونی میں پیش آیا جہاں طیبہ دختر سید غفار نے مبینہ طور پر دریا ئے چترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کی لاش جنالی کوچ کے قریب دریا سے نکال لیا گیا۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر مستوج محمد زمان خان کے مطابق طیبہ (عمر 14سال ) نے اپنی سوتیلی ماں کی مبینہ بدسلوکی سے تنگ آکر چار دن پہلے گھر سے غائب ہوئی تھی جسے پولیس نے کوراغ گاؤں میں ان کی ایک استانی کے گھر سے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد یہ معلوم ہوجائے گا کہ خود کشی سے پہلے ان پرکسی قسم کا تشدد کیا گیا تھا یا نہیں۔ اسی طرح خودکشی کا دوسرا واقعہ بدھ کے سہ پہر کو لاسپور ویلی کے بروک گاؤں میں رونما ہواجہاں محمدحسین ولد زمرد خان نے بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ چترال ٹائمز کو موصولہ اطلاع کے مطابق خودکشی سے پہلے متوفیہ نے ویڈیو پیغام اپنی موبائل فون پر ریکارڈ کردیا جس میں وہ اپنی خود کشی کی وجہ ایف۔ اے سے آگے تعلیم نہ کرسکنا بتایا ہے جس کا سبب انہوں نے غربت کو قرار دیا ہے۔ ان کی عمر 20سال ہے۔ چترال پولیس دونوں واقعات میں موت کے اصل محرکات معلوم کرنے کے لئے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ چھ مہینوں کے اندر سب ڈویژن مستوج میں یہ آٹھارواں خودکشی کا واقعہ ہے ۔ جو پولیس میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس ناسور فعل کے رجحان کو روکنیکیلئے علاقے کے عوام بار بار مطا لبہ کررہے ہیں مگر نہ حکومت کچھ کررہی ہے اور نہ غیر سرکاری تنظیمیں اس کی طرف توجہ دے رہے ہیں ۔ جوکہ سب کیلئے ایک المیہ ہے ۔


شیئر کریں: