Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجار یونین چترال کے الیکشن، شبیر احمد پینل نے کامیابی حاصل کی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجار یونین کے انتخابات میں شبیراحمد پینل نے کامیابی حاصل کی ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق شبیر احمد نے 1094ووٹ حاصل کی جبکہ تاجر دوست اتحاد کے بشیر حسین آزاد کو 866ووٹ ملے۔ پولنگ انتہائی پرامن ماحول میں صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہاجس میں 2000کے لگ بھگ تاجروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کی۔ تجار یونین کے عبور ی صدر حاجی محمد ظفر نے الیکشن کی نگرانی کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔پولنگ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں‌منعقد ہوا. جہاں‌دن بھر زبردست گھما گھمی رہی . جنرل الیکشن سے زیادہ جوش خروش سے دکاندارووٹنگ میں‌حصہ لیا.

 

دریں اثنا صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال سرتاج احمد خان نے نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چترال میں کاروبار کو وسعت دینے اور مختلف کاروبار سے منسلک لوگوں کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔
shabir tujar union chitral

tujar union chitral election 5

tujar union chitral election 4

tujar union chitral election 3

tujar union chitral election 2


شیئر کریں: