Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن صوبائی سیٹ کے خاتمے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے..سلیم خان

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے کہا ہے ۔ کہ ہم چترال کی حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن چترال کے صوبائی سیٹ کے خاتمے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت چترال کی تمام پارٹیاں آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر یں گے ۔ ہم نے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ۔ اور ہمیں امید ہے ۔ کہ سیٹ خاتمے کے فیصلہ کو واپس لے کر چترال کی دونوں نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اور آج کا یہ اجتماع الیکشن کی تیاری کا نقطہ آغاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع ، سب ڈویژن ، تحصیل اور یو نین کونسل سطح پر نومنتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سلیم خان نے کہا ۔ کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اور ایم پی اے چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے سب سے زیادہ کام کئے ۔ جبکہ ترقیاتی کاموں میں مساجد اور مدارس کو بھی کبھی محروم نہیں رکھا گیا۔ اتنی خدمت ایم ایم اے دور میں بھی مساجدومدارس کیلئے نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے ۔ جو ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور غریبوں سے اُن کی محبت سے عبارت ہے ۔ اس لئے غریب لوگ اس پارٹی سے دلی محبت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا ۔ کہ وہ بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں گھر گھر پہنچانے کا عزم لے کر اُٹھیں ۔ اور 2018 کے انتخابات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام کریں ۔ ایم پی اے سلیم خان نے تمام عہدہ داروں سے حلف لیا ۔ اور اُنہیں مبارکباد دی ، اس موقع پر ارندو سے حاجی سیف الاعظم نے پی ٹی آئی سے ، حاجی محمد اور قاری غازی احمد نے جماعت اسلامی اور فرداد خان نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ نے کہا ۔کہ صوبائی صدر ہمایوں خان کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق نئی تنظیم سازی کی گئی ہے ۔ اب رکنیت سازی کو منظم طریقے سے انجام دینا تنظیما ت کے عہدہ داروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ رکنیت سازی کے بعد اُنہیں کمپیوٹرایزڈ کیا جائے گا ۔ جس کے بعد بالائی قیادت سے ورکرز کا براہ راست رابطہ ممکن بن جائے گا ۔ جس سے کارکنوں کے گلے شکوے بھی دور ہو جائیں گے ۔ اور صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت پھر لوٹ آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے اپر چترال میں بھی ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر قائدین شریف حسین ، سابق ایم پی اے غلام محمد ، انجینئر فضل ربی ، قاضی فیصل و دیگر نے خطاب کیا ۔ شمولیت کرنے والے اور حلف لینے والے عہدہداروں کو پارٹی کے جھنڈے اور ہار پہنائے گئے ۔ تمام عہدہ داروں نے پارٹی کیلئے قربانی دینے اور پارٹی کے مفاد کو مقدم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

ppp chitral Halaf berdari2 ppp chitral Halaf berdari
PPP upper chitral new office bearer selected1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
7663