Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پوسٹ چترال کے 13کلاس فوراسامیوں میں‌سے 9غیر مقامی افراد کی بھرتی شرمناک ہے..محمود الحسن

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ضلع چترال کے سینئر رہنما اور دروش ون سے ضلع کونسل کے رکن مفتی محمودالحسن نے پاکستان پوسٹ کے چترال ضلعے میں13کلاس فور اسامیوں میں سے 9غیر مقامی افراد کی بھرتی انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک عمل ہے جسے چترال کے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ پانچ لاکھ کی آبادی میں پاکستان پوسٹ کو کلاس فور کی اسامی کے لئے موزون کوئی فرد نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ دوسرے اضلاع سے کلاس فور اس ضلعے کے لئے بھرتی کرلی جوکہ مرکزی حکومت کیلئے ایک بدنما داغ ہے جسے شاید ہی مٹایا جاسکے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دوسرے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کلاس فور اسامیوں پر بھرتی کو کالعدم قرار دے کر ازسرنو کاروائی کرتے ہوئے صرف مقامی افراد کی سیلیکشن عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ غیر مقامی کلاس فوروں کو کسی بھی صورت چترال میں کام کرنے نہیں دیں گے اور اس کے خلاف بھر پور مزاحمت پیش کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7642