Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ کو منعقد ہونگے..کمشنر

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ ) کمشنر ملاکنڈڈویژن کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ 2018 صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔مورخہ 28 مارچ بروز بدھ کو شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ ، چترال اورمورخہ 30 مارچ بروز جمعہ کو سوات اور بونیر کے وہ اُمیدواران جنہوں نے تحریری امتحان پاس کر لیا ہو کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کمشنر ملاکنڈ کی سربراہی میں انٹرویو کمیٹی کے سامنے اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اہل اُمیدواروں کو بذریعہ call letter بھی آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن اُمیدوار call letter کے بغیر بھی انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں اگر اُمیدوار نے تحریری امتحان پا س کر لیا ہو۔ اُمیدوارا ن کو کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
7661