
پی پی اے ایف کی طرف سے بہترین کارگردگی پر مسلسل دوسری بار GADO کو ایوارڈ دیا گیا
گرم چشمہ(چترال ٹائمز رپورٹ) گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) کو سال 2017کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر PPAFکی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں GADO کے مین افس گرم چشمہ میں PPAFکی جانب سے ایک اعزازی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال سے LSOیونٹ کے عطا ء اللہ ، صدر لوکل کونسل گرم چشمہ کے صدر، وی سی ناظمین ، چیرمین اور GADO کے بورڈ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
گاڈوکے منیجر اصلاح الدین نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا ء اللہ نے گاڈو کی کارگردگی کو سراہا۔ پروگرام میں بہترین کارکردگی پرGADO کو شیلڈ ،بورڈ ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کو اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
پروگرام کے صدر محفل صدر لوکل کونسل گرم چشمہ نے ایورڈ لینے پر GADOکے بورڈ ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کو مبارک باد دئیے۔ اخر میں چیرمین نذور شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یادرہے کہ گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن GADOایک فعال،متحرک اور رجسٹرڈ ادارہ ہے جوکہ 1999 ء سے علاقے کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے ۔اور پی پی اے ایف کی طرف سے مسلسل دوسری مرتبہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔