Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹریفک پولیس کی کاروائی ، ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنر کی گاڑیاں چالان کردئیے گئے۔

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹریفک پولیس نے پہلی دفعہ ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنر کے گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کی اپنی گاڑی کی ڈرائیور اور ساتھ سکواڈ گاڑی کی ڈرائیو کو ون وے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر تین تین سو روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ جس کی موقع پر ادائیگی کردی گئی ہے۔ اور ساتھ ڈی پی او چترال منصور آمان نے ان کی ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عوام سے معافی بھی مانگی ہے ۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر چترال کی ڈرائیور کو بھی ون وے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانہ کیا گیا ہے اور انھیں آئندہ کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ۔

police chalan
police chalan22

police chalan2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7539