Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جونئیر پولیس افسروں کی اپ گریڈیشن، اے این پی نے پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے محکمہ پولیس میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے اور اسپیکر اسمبلی سے استدعا کی ہے کہ وہ معمول کی کاروائی روک کر اس ہم نوعیت کے مسئلے پر بحث کرائے۔
تحریک التواء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا لیکن کئی مہینے گذرنے کے باوجود حکومت اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے۔ اور تاحال محکمہ پولیس کو مذکورہ اعلان کے مطابق تنخواہیں نہیں مل رہیں۔تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کا امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار رہا ہے اور جرائم پر قابو پانے میں ان کا پیشہ ورانہ کرداراہمیت کا حامل ہے۔ اس لئے اعلان کردہ اپ گریڈیشن کو عملی جامہ پہنانا چاہئے اور محکمہ پولیس کے ملازمین کی حوصلہ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7534