Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرنس آغا خان کے چترال آمد کے موقع پر سوشل میڈیا میں شائع متنازعہ پوسٹ پر سلیم خان کی وضاحت اور معذرت

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے گزشتہ سال چترال آمد کے موقع پر سوشل میڈیا میں ایک متنازعہ پوسٹ کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کے لئے ڈی پی او چترال کی طرف سے تشکیل کردہ جائنٹ انکوائری ٹیم کی کوششوں سے معاملہ نہایت خوش اسلوبی سے طے پاگیا۔ جائنٹ انکوائری ٹیم کے فیصلے کے مطابق جمعہ کے روز ڈی پی او آفس میں منعقدہ اجلاس میں ایم پی اے سلیم خان کی شرکت اوران کی طرف سے پیش کردہ وضاحت اور معذرت کے ساتھ سنی اور اسماعیلی کمیونٹی دونوں اطراف سے اس پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ۔ ڈی پی او چترال منصور امان کی سربراہی میں منعقد ہ اس اجلاس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایم پی اے سلیم خان، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور ، ایڈیشنل ڈی۔ سی۔ منہاس الدین، ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم،مولانا جمشید احمد، بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان، امیر محمد،قاری عبدالرحمن قریشی، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، مولانا الیاس، قاضی سلامت، فضل ربی جان، سردار حکیم، امیراللہ خان، آفتا ب طاہر، قاضی فیصل اور محمد حکیم ایڈوکیٹ شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جائنٹ انکوائری ٹیم کی خلوص نیت سے کام کرنے اور حالات کو خوشگوار بنانے میں کردار کرنے پر سراہتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام امن پسند ی اپنی کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی قائم رکھنے میں یہاں رہنے والے تمام اسٹیک ہولڈروں کا کردار ہے جوکہ نہایت ذمہ دار ی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں ۔


شیئر کریں: