Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں انٹرنیشنل پائی ڈے(International Pi day ) کا انعقاد

شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ پائی (Pi) ایک ہندسہ ہے جس کی قیمت تخمیناً 3.14 یا کسری صورت میں7/22 ہے۔اس حوالے سے ہر سال 14 مارچ کو یا 22 جولائی کو بین الاقوامی سطح پر تعلیم اداروں میں تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں گزشتہ تین سالوں سے “ریاضی سب کے لیے “(Mathematics for All) کے موضوع پر مختلف سرگرمیاں تشکیل دے کرپائی ڈے(Pi Day)منایا جاتا ہے۔ آغاخان ہائیر سکنڈر سکول کوراغ اس روایت کو برقرار رکھتے ہو اس سال بھی اسی حوالے سے14 مارچ 2018ءکو تقریب منعقد کی ۔ عام طور پر ریاضی کو خشک اور مشکل سمجھ کرطلبہ اس کی طرف دھیان نہیں دیتے ہیں ۔اس لیے اس کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے ساتھ ریاضی سے متعلق مثبت رویہ پیدا کرنا ،مضمون کے حوالے سے طالبات میں دلچسپی اورجوش و جذبہ پیدا کرنا ،ریاضی کاعملی زندگی کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا اور اس کے ساتھ مختلف سرگرمیاں ترتیب دے کر کلاس روم سے باہر سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔تقریب کا آغاز پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے پٹی کاٹ کر کیا۔

 

اس دن کے حوالے سے طالبات نے پروجیکٹ کے ذریعے ریاضی کے مختلف نظریات کی توضیح کرنے کے ساتھ علامتوں کے استعمال ، اور دیگر معلومات کے تبادلے ، کوئز، چارٹ ، پوسٹر اور بینرز اور ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا نہایت دلچسپ انداز میں اظہار کیا ۔اس پروگرام میں آس پاس کے تمام گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اس میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کی طالبات اور اساتذہ سمیت آغاخان ہائی سکول بونی کے جماعت ہشتم کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔اس پروگرام میں مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

 

ایسی تقریب کے انعقاد پر پرنسپل سمیت اساتذہ نے دل کھول کر داد دی۔ ریاضی کے لیکچرار مختار علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمرۂ جماعت میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کلاس روم سے باہر ہونے والی سرگرمیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پروجیکٹ ،پریذنٹیشن اور دیگر ایسے کاموں سے طلبہ کی ذہنی نشوونما اور دیگر صلاحیتوں اور علم و ہنر میں ضافہ ہوسکتا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ سال آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں Mathematical Society کا قیام ایکاہم پیش رفت ہے جو کہ ریاضی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے اور تخلیقی کاموں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ سوسائٹی مستقبل میں اپنی تعلیمی سرگرمیں وسعت دے کردوسرے تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کو ایسی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرے گی۔اس سے طلبہ کو ریاضی سے متعلق علم میں اضافہ ہونےکے ساتھ باہمی میل جول اور تعاون سے کام کرنے کا حوصلہ مل جائے گا۔

pi day observed in AKHSS kuragh chitral2
pi day observed in AKHSS kuragh chitral

 


شیئر کریں: